آج رات سب خبردار رہیں، 6.4 شدت کے شدید زلزلے کے بعد دوبارہ زلزلہ آنے کا الرٹ جاری

بڑے پیمانے پر آنے والے زلزلے کے بعد ماہرین نے اگلے چند گھنٹے اہم قرار دے دیے، پاکستان کے علاوہ پڑوسی ممالک میں بھی زلزلہ آیا
لاہور آج رات سب خبردار رہیں، 6.4 شدت کے شدید زلزلے کے بعد دوبارہ زلزلہ آنے کا الرٹ جاری، بڑے پیمانے پر آنے والے زلزلے کے بعد ماہرین نے اگلے چند گھنٹے اہم قرار دے دیے، پاکستان کے علاوہ پڑوسی ممالک میں بھی زلزلہ آیا۔ تفصیلات کے مطابق جمعہ کی رات کو ایک مرتبہ پھر ملک کے کئی علاقوں میں زلزلے کے انتہائی شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔
بتایا گیا ہے کہ جمعہ کی رات کو لاہور، اسلام آباد، پشاور، گلگلت بلتستان، ملتان، سوات، چترال، راولپنڈی، آزاد کشمیر، ہنزہ، اسکردو، مردان، وزیرستان، قلعہ عبداللہ، پشین سمیت ملک کے کئی شہروں میں شدید زلزلہ آیا جس کے باعث لوگ خوفزدہ ہو کر گھروں اور عمارتوں سے باہر نکل آئے۔ اس دوران لوگ مسلسل باآواز بلند کلمہ طیبہ اور اللہ اکبر اللہ اکبر کا ورد کرتے رہے۔
تاحال زلزلے کے باعث کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ زلزلے کی شدت، مرکز اور گہرائی کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ زلزلے کی شدت 6 عشاریہ 4، گہرائی 80 کلومیٹر اور مرکز تاجکستان تھا۔ ماہرین نے اتنے شدید زلزلے کے بعد آفٹر شاکس آنے کا الرٹ بھی جاری کیا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ ایک بہت بڑے پیمانے پر آنے والا زلزلہ تھا۔ اس زلزلے کے بعد آج رات اگلے چند گھنٹے اہم ہیں۔
خدشہ ہے کہ اگلے چند گھنٹوں کے دوران آفٹر شاکس محسوس کیے جا سکتے ہیں۔ واضح رہے کہ گزشتہ کچھ عرصے کے دوران پاکستان مسلسل زلزلوں کی زد میں ہیں۔ خاص کر خیبرپختوںخوا کا سوات ریجن آئے روز زلزلوں کی زد میں رہتا ہے۔ تاہم اب ایک ساتھ ملک کے بیشتر شہروں میں زلزلے کے جھٹکوں نے لوگوں کو خوف میں مبتلا کر دیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں