نیشنل فری لانس ٹریننگ پروگرام کے نئے تربیتی مرحلے کیلئے درخواستوں کی وصولی جاری

پروگرام سے تربیت لیکر نوجوان 95 ہزار ڈالرز سے زائد زرمبادلہ کما چکے‘ چیئرمین پی آئی ٹی بی اظفر منظور

لاہور وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کام اور پنجاب آئی ٹی بورڈ کے اشتراک سے وضع کردہ نیشنل فری لانس ٹریننگ پروگرام کے تحت ملک بھر میں نوجوانوں کو آن لائن روزگار فراہم کرنے کیلئے نئے تربیتی مرحلے کیلئے درخواستوں کی وصولی جاری ہے۔
تربیتی پروگرام میں داخلہ لینے کے لئے 18 سے 40 سال کے گریجویشن کے حامل نوجوان تکنیکی‘ غیر تکنیکی اور کری ایٹو ڈیزائن کے شعبوں میں آن لائن درخواستیں جمع کروا سکتے ہیں۔

اس حوالے سے چیئرمین پی آئی ٹی بی اظفر منظور کا کہنا تھا کہ پروگرام کے ذریعے تربیت مکمل کر کے طلبا چھ ماہ میں 95 ہزار ڈالرز سے زائد زرمبادلہ کما چکے ہیں۔ پروگرام کے تحت ملک بھر کے 20 تربیتی مراکز میں 22 ہزار سے زائد نوجوانوں کو فری لانسنگ سے پرکشش آمدنی کمانے کی تربیت دی جائیگی۔داخلے کیلئے نوجوان اس ایڈریس پر اپلائی کر سکتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں