بلاول بھٹو کی حکومت کے خلاف عدم اعتماد لانے کی بات آئینی ہے: پرویز خٹ

وشہرہ وزیر دفاع پرویز خٹک نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو کی حکومت کے خلاف عدم اعتماد لانے کی بات آئینی ہے، حکومت کے خلاف عدم اعتماد لاسکتے ہیں تو ہم بھی مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ آصف زرداری سوچ والے آدمی ہیں، ان کو پتہ ہے کونسا راستہ اختیار کرنا ہوگا، سڑکوں پر نکل کر حکومت کے خاتمے کی بات کرنا غلط ہے۔ انہوں نے مزید کہاکہ سینیٹ الیکشن اوپن ہو یا سیکرٹ، کامیابی تحریک انصاف کی ہوگی، ہمیں اپنے نمائندوں پر اعتماد ہے۔پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ براڈ شیٹ کمیشن کے معاملے پر اپوزیشن کا واویلاسمجھ سے باہر ہے، وزیر اعظم جس کو بھی کمیٹی کا سربراہ بنائیں گے اپوزیشن کو فیصلہ منظور نہیں ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں