مفتی عبدالقوی اور حریم شاہ کے درمیان ہونے والی گفتگو اور ٹک ٹاک ویڈیو سامنے آ گئی

مجھے سرخ مشروب پسند ہے، ایک نہیں کئی گرل فرینڈ ہیں، مفتی عبدالقوی کی حریم شاہ سے گفتگو

کراچی مفتی عبدالقوی اور حریم شاہ کے درمیان ہونے والے جھگڑے کی متنازع ویڈیو سامنے آ گئی ہے۔ جبکہ مفتی عبدالقوی اور حریم شاہ کی ٹک ٹاک بھی منظر پر آ گئی ہیں۔ نجی ٹی وی چینل کے مطابق حریم شاہ اور مفتی عبدالقوی کی ایک ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں کھانے کی میز پر مفتی عبدالقوی حریم شاہ سے کہتے سنائی دے رہے ہیں ک آپ میرے ساتھ پارٹی پر چلیں، وہاں پر کئی قسم کے مشروب ہوں گے ، میں سرخ مشروب پسند کرتا ہوں۔
ویڈیو کے مطابق حریم شاہ نے ان سے سوال کیا کہ کیا آپ کی کوئی گرل فرینڈ ہے تو مفتی عبدالقوی نے بتایا کہ ایک نہیں کئی گرل فرینڈ ہوں گی، خواتین اعزاز سمجھتی ہیں کہ میری قربت ملے ۔ انہوں نے کہا کہ میری گاڑی میں 5 نشہ آور سگریٹ بھی موجود ہیں۔
حریم شاہ نے انہیں کہا کہ کیا آپ میرے ساتھ ڈانس کریں گے ؟ جس پر انہوں نے کہا کہ آپ میرے ساتھ پشاور چلیں ۔

اس کے علاوہ حریم شاہ نے اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر مفتی عبدالقوی اور اپنی ٹک ٹاک ویڈیو بھی شیئر کردی ہے۔

حریم شاہ نے اس حوالے سے بتایا کہ انہوں نے مفتی عبدالقوی کو کراچی بلایا جہاں ان کے سفر پر 50 ہزار روپے خرچ کیے ۔

دوسری جانب مفتی عبدالقوی کی جانب سے کہا گیا کہ ان کو زبردستی ہوٹل میں روکا گیا جہاں حریم شاہ کی کزن نے تھپڑ مارے، اس موقعے پر کمرے میں ہوٹل کا منیجر بھی موجود تھا۔
انہوں نے مزید کہا کہ وہ اپنے وکیل سے رابطے میں ہیں اور اس حوالے سے قانونی کارروائی کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں ۔ یاد رہے کہ آج شام سے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو گردش کررہی تھی جس میں دیکھا جاسکتا تھا کہ کسی خاتون نے مفتی عبدالقوی کو تھپڑ مارا۔ اس پر ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے مفتی قوی کو تھپڑ مارنے کی تصدیق کی ہے۔
اپنی پوسٹ میں حریم شاہ نے کہا کہ انہوں نے ہی تھپڑ مارا ہے اور کیوں مارا ہے اس کا جواب جلد سب کو مل جائے گا۔

واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ خاتون مفتی عبدالقوی کو تھپڑ مار رہی ہے، جس پروہ اچانک ہڑ بڑا اٹھتے ہیں۔ مفتی عبدالقوی کو تھپڑ مارنے والی خاتون کے حوالے سے چہ مگوئیوں کا سلسلہ جاری تھا کہ اب حریم شاہ نے خود ہی اعتراف کرلیا ہے کہ انہوں نے ہی مفتی عبدالقوی کو تھپڑ مارا ہے۔

انہوں نے مفتی عبدالقوی کو تھپڑ کیوں مارا ہے، اس حوالے سے انہوں نہیں بتایا البتہ کہا ہے کہ جلد ہی سب کو جواب مل جائے گا ۔ دوسری جانب تھپڑ مارے جانے والی وائرل ویڈیو پر ردعمل دیتے ہوئے مفتی عبدالقوی کا کہنا تھا کہ انہٰیں نہیں پتہ تھا کہ حریم شاہ نے ان کو تھپڑ کیوں مارا۔ انہوں نے کہا کہ میں ہوٹل کے کمرے میں تھا تو دو خواتین کمرے میں آئیں، ان میں سے ایک ٹک ٹاک سٹار حریم شاہ تھی جس کو میں پہچانتا ہوں جبکہ اسکے ساتھ آنیوالی لڑکی کو نہیں پہچانتا۔
انہوں نے کہا کہ حریم شاہ اپنی ایک دوست کیساتھ میرے کمرے میں آئیں اور تھپڑمار کر بھاگ گئیں۔ ویڈیو کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ انہیں معلوم کہ انہوں نے یہ ویڈیو کیوں بنائی اور اسے وائرل کرنے کا کیا مقصد ہے ۔ خیال رہے کہ مفتی عبدالقوی ایک متنازع شخصیت ہیں ، اس سے قبل قندیل بلوچ کے ساتھ بھی ان کے کئی اسکینڈلز سامنے آئے تھے جبکہ قندیل بلوچ کے قتل میں بھی ان پر شک کیا جا رہا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں