لاہور: پیٹرول مہنگا ہونے پر نائب صدر (ن) لیگ مریم نواز نے سخت رد عمل کا اظہار کیا ہے۔
پیٹرول مہنگا ہونے پر مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے انتہائی سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اسی ماہ دوسری مرتبہ پیٹرول کی قیمت میں اضافہ کردیا گیا، ہر روز مہنگائی کی چکی میں پستی عوام پر ایک نئی قیامت ڈھائی جارہی ہے۔
مریم نواز نے کہا کہ آپ پوچھتے ہیں کہ اپوزیشن کیا چاہتی ہے، اپوزیشن عوام کو آپ کے عذاب سے نجات دلانا چاہتی ہے، کیا ہم گھر بیٹھ کر عوام پر آپ کے مظالم دیکھتے رہیں، بالکل نہیں۔
اسی ماہ دوسری مرتبہ پیٹرول کی قیمت میں اضافہ کردیا، ہر روز مہنگائی کی چکی میں پستی عوام پر ایک نئی قیامت ڈھائی جارہی ہے۔ آپ پوچھتے ہیں کہ اپوزیشن کیا چاہتی ہے؟ اپوزیشن عوام کو آپ کے عذاب سے نجات دلانا چاہتی ہیں۔ کیا ہم گھر بیٹھ کر عوام پر آپ کے مظالم دیکھتے رہیں؟ بالکل نہیں!
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) January 15, 2021