وزیراعظم نے پیٹرول مہنگا کرنے کی منظوری دیدی

پیٹرول کی قیمت میں 3 روپے 20 پیسے فی لیٹر اضافے کی منظوری دی گئی
اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری دیدی ہے جس کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 3 روپے 20 پیسے، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 95 پیسے اور مٹی کے تیل کی قیمت میں 3 روپے جب کہ لائٹ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 4 روپے 42 پیسے فی لیٹر اضافے کی منظوری دی گئی۔

اوگر کی جانب سے بھیجی گئی سمری میں پیٹرول 13 اور ڈیزل 11 روپے فی لیٹر اضافے کی سفارش کی گئی تھی جس کو وزیراعظم نے مسترد کردیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں