پاکستانی نوجوانوں میں مذہبی بیزاری اور نفرت انگیز مواد کے رجحانات کے عنوان پر فن پاروں کی نمائش

سرگودھا: سرگودھا میں نوجوانوں کی نمائندہ تنظیم برگد، یوتھ میڈیا نیٹ ورک پاکستان اور ای میڈیا سوسائٹی سرگودھا یونیورسٹی کے اشتراک سے “پاکستانی نوجوانوں میں مذہبی بیزاری اور نفرت انگیز مواد کے رجحانات” کے موضوع پر فن پاروں کی نمائش کا انعقاد کیا گیا۔ نمائش میں انچارج شعبہ ابلاغیات جامعہ سرگودھا نعمان یاسر قریشی، پروگرام آفیسر پنجاب کونسل آف دی آرٹس سرگودھا ڈویژن عدنان خالق بھٹی اور اسسٹنٹ پروفیسر جامعہ سرگودھا عبد الرحمان قیصر نے شرکت کی۔ نعمان یاسر قریشی نے کہا کہ ہمیں ذات پات سے ہٹ کر ایک انسانیت کا پیغام دینا چاہیے۔ ہمارے نوجوانوں کی تخلیقی صلاحیتوں کے مدد سے اس پیغام کو اجاگر کرنے کیلئے ایسی نمائش فائدہ مند ثابت ہوتی ہیں۔ عدنان خالق بھٹی نے نوجوانوں کے کام کو سراہتے ہوئے کہا کہ تاریخ کے اعتبار سے بھی آرٹ بہت اہمیت کا حامل ہے۔ آرٹ نہ صرف ثقافتی اور سماجی بلکہ مذہبی حالات کی بھی عکاسی کرتا ہے۔

عبد الرحمان قیصر نے کہا کہنوجوانوں میں سوشل میڈیا کے بڑھتے رجحان نے مذہبی نفرت انگیزی کو بڑھایا ہے۔ اس نمائش کے ذریعے انسانی بہتری کی خاطر اقلیتوں کے حقوق کو اجاگر کیا گیا ہے۔ نمائش میں آٹھ سالہ بچی شانزے فاطمہ کا ہاتھ سے بنا پوسٹر شرکاء کی توجہ کا مرکز بنا رہا۔ نمائش کے اختتام پر تمام طلباء میں اعزازی سرٹیفیکیٹ جبکہ جیتنے والے طلباء میں انعامی رقم تقسیم کی گئی۔ شرکاء نے نمائشکے انعقاد کو خوش آئند قرار دیا۔

Avatar

صحافی | اسلام آباد

اپنا تبصرہ بھیجیں