دوسرا ون ڈے؛ زمبابوے کا ٹاس جیت کر پاکستان کے خلاف بیٹنگ کا فیصلہ

راولپنڈی: زمبابوے نے دوسرے ون ڈے میں ٹاس جیت کر پاکستان کے خلاف پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

پاکستان اور زمبابوے کے درمیان کھیلی جارہی 3 ایک روزہ میچوں کی سیریز کے دوسرے میچ میں زمبابوے نے قومی ٹیم کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ پاکستانی کرکٹ ٹیم میں دوسرے ون ڈے کے لیے 2 تبدیلیاں کں گئی ہیں، وباب ریاض کی جگہ موسی خان اور انجری کا شکار ہونے والے حارث سہیل کی جگہ حیدر علی کو شامل کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ راولپنڈی میں کھیلے گئے 3 ایک روزہ میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے زمبابوے کو 26 رنز سے شکست دی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں