مین آف دی میچ کا حقدار میں نہیں شاہین شاہ آفریدی تھے، برینڈن ٹیلر

لاہور: زمبابوین بیٹسمین برینڈن ٹیلر کا کہنا ہے کہ مین آف دی میچ کا حقدار میں نہیں بلکہ شاہین شاہ آفریدی تھے۔

پہلے ون ڈے کے بعد ویڈیو میڈیا کانفرنس میں برینڈن ٹیلر نے کہا کہ پاکستانی پیسرز نے آخر میں بھرپور مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے ہم سے فتح چھین لی،میری خوش قسمتی ہے کہ مین آف دی میچ قرار دیا گیا، اصل میں اس کے حقدار شاہین شاہ آفریدی تھے۔

انھوں نے کہا کہ منزل کے اتنا قریب پہنچ کر ہمت ہار جانے پر ہمیں مایوسی ہوئی لیکن اس نوعیت کی بولنگ کو کھیلنا کبھی آسان نہیں ہوتا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں