شب برات برکتوں کی رات۔۔۔نور ملائکہ

مومنو آج شب برات ہے
بہت ہی برکتوں کی رات ہے
جوڑ لو ہاتھ اپنے ,گر جاؤ سجدے میں
یہ رب کریم سے بخشش مانگنے کی رات ہے
شافع امم کا مہینہ ہے یہ شعبان المعظم
اور آج اس مہینے کی پندرہویں رات ہے
اس شب مقدسہ میں رب تجلّی فرماتا ہے
پھیلا لو دامن, یہ توبہ و استغفار کی رات ہے
لکھوا لو اپنے واسطے بھلائیاں مسلمانو
یہ رات سال بھر کے فیصلوں کی رات ہے
خیر طلب کر لو ذوالجلال سے جب تک حیات ہے
کیوںکہ آج مرنے والوں کے نام لکھے جانے کی رات ہے
کرو دعایئں باری تعالیٰ سے وسعت رزق کی
کہ یہ مخلوق کے حصّے کا رزق لکھے جانے کی رات ہے
جھولیاں پھیلا کے مانگو مالک بلا لے ہمکو کعبہ
کعبہ کی زیارت کرنے والوں کے نام لکھےجانے کی رات ہے
رکھو شعبان کے روزے بھی ماہ صیام کی طرح
کرو عبادتیں کہ آج رب کے حضور قیام کی رات ہے
پڑھو نوافل ,خشوع و خضوع سے کرو ادا نماز
آج تو یاد خدا میں ڈوب جانے کی رات ہے
چھوڑ دو کدورتیں ,کرلو دل اور نیتیں صاف
کیوں ک آج سبھی عداوتیں چھوڑدینے کی رات ہے
رکھو تم دل میں کینہ اور مانگو معافی ,انداز غلط ہے
تضاد قول و فعل کے سارے آج چھوڑ دینے کی رات ہے
رہنا تو عاجزی سے چاہیے ہر دم خدا کے بندو
ابّ بھی لوٹ آو بگڑا کچھ نہیں ,کہ یہ ہدایت کی رات ہے
بتا دو شب ساری رب تعالیٰ کی حمدوثنا میں آج
سمیٹ لو فضیلتیں ,آج جنّت کیطرف لے جانے والی رات ہے
چھوڑ کے آتش بازی ہوجاؤ سربسجود بس تم
بڑھا لو قدم جانب فلاح کہ یہ روشنی پانے کی رات ہے
نادم ہے گناہوں پے اپنے ملائکہ بھی اے غفور الرحیم
بخش دےمجھکو ,میرے بھی رہ راست پے آنیکی رات ہے .

Avatar

جہلم سے تعلق رکھنے والی مس نور ملائکہ نے فنانس میں ماسٹرز کی ڈگری لی ہے.سوشل ورکر بھی ہیں.نجی ادارے میں جاب بھی کرتی ہیں. شاعری بھی کرتی ہیں .اردو پواینٹ ,کتابنگری اور کچھ اخبارات میں بھی بطور شاعرہ اور کالم نگار کی حیثیت سے اپنی خدمات سرانجام دے رہی ہیں .

اپنا تبصرہ بھیجیں