اسکولز کب کھلیں گے؟ وزیرتعلیم پنجاب نے بتا دیا

وزیرتعلیم پنجاب مراد راس کا کہنا ہےکہ کورونا کیسزمیں اضافہ ہورہا ہے، صورتحال دیکھ کر اسکولز دوبارہ کھولنے کا فیصلہ کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیرتعلیم پنجاب مراد راس نے کہا کہ جس نے احتجاج کرنا ہے دل کھول کر احتجاج کرلے۔ ہم پر کوئی دباؤ نہیں اور نہ ہی کوئی دباؤ ڈال سکتا ہے۔

وزیر تعلیم پنجاب نے کہا کہ پنجاب میں کورونا وائرس کے باعث 7 اضلاع میں اسکولز بند کیے ہیں۔

مراد راس نے مزید کہا کہ کورونا کے باوجود صوبے بھر میں 2 لاکھ 46 ہزار بچوں کو اسکولوں میں واپس لائے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں