پنجاب کے کچھ علاقوں میں آج بارش کا امکان

لاہور صوبائی دارالحکومت سمیت پنجاب کے بیشتر علاقوں میں آج موسم خشک رہے گا، تاہم شام یا رات میں میانوالی، بھکر، سرگودھا اور خطہ پوٹھوہار میں گرج چمک اور تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔

لاہور میں زیادہ سے زیادہ 30 اور کم سے کم 16 ڈگری سینٹی گریڈ درجہ حرارت رہنے کا امکان ہے، اسلام آباد میں مطلع جزوی ابر آلود رہے گا جبکہ شام یا رات میں گرج چمک اور تیز ہواؤں کے ساتھ بارش بھی ہوسکتی ہے۔

گزشتہ روز کم سے کم درجہ حرارت لہہ منفی 6، کالام منفی 2، استور منفی ایک، مالم جبہ صفر، کوئٹہ 3، مری 5، پشاور 14، فیصل آباد 16، سرگودھا، ملتان 17 اور کراچی میں 22 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں