ملک کے بالائی علاقوں میں ہلکی بارش، پہاڑوں پر برفباری کا امکان

لاہور: محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بالائی خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں مطلع ابر آلود رہنے کے ساتھ کہیں کہیں ہلکی بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔

ملک کے دیگر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کی توقع ہے۔ مزید برآں محکمہ موسمیات نے پنجاب کے میدانی علاقوں میں دھند چھائے رہنے کی بھی پیش گوئی کی ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہا۔پنجاب کے میدانی علاقوں میں دھند چھائی رہی۔

آج ریکارڈ کیے گئے کم سے کم درجہ حرارت کے مطابق لہہ، گوپس منفی 03، سکردو، پارا چنار منفی 02 اور بگروٹ میں 00 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں