پاوری گرل کب اور کس سے شادی کر ینگی، سب بتا دیا

پاکستان میں رواں سال 6 فروری کو ایک یوٹیوبر و ولاگر لڑکی دنانیرکی محض 5 سیکنڈ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر اتنی وائرل ہوئی کہ اب تک اس کے چرچے ہو رہے ہیں۔

مذکورہ ویڈیو اتنی وائرل ہوئی کہ نہ صرف پاکستان بلکہ بھارت سمیت دیگر ممالک میں بھی ان کی ویڈیو کی پیروڈی ویڈیوز بنائی گئیں اور ان کے سوشل میڈیا پر فالوورز بھی بڑھ گئے جب کہ انہوں نے شہرت سے فائدہ اٹھاتے ہوئے ٹی شرٹس کی فروخت کا کاروبار بھی شروع کیا۔

حال ہی میں دنانیر نے ایک نجی ٹی وی کے مارننگ شو میں شرکت کی اوربتایا کہ اس شو کی وجہ سے وہ تقریباً 10برس بعد کراچی آئی ہیں اور شہرِ قائد نے انہیں اپنی محبت میں گرفتار کرلیا ہے۔

دنانیر نے اپنی نجی زندگی اور اس مخصوص لہجے سے بنائی گئی مختصر ویڈیو کے حوالے سے بات چیت کی۔

پاوری گرل نے بتایا کہ انہوں نے اے لیول کا امتحان پاس کیا ہے اور اب جلد ہی یونیورسٹی میں داخلہ لیں گی۔

شادی کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کا جواب دیتے ہوئے سوشل میڈیا اسٹار نے کہا کہ شادی والدین کی مرضی سے کروں گی۔

ایک سوال کے جواب میں دنانیر نے بتایا کہ انہیں اداکاری کا شوق نہیں ہے، تاہم وہ اپنی ذات تک محدود رہنے تک اداکاری کرتی ہیں، اگر انہیں اداکاری کی پیش کش ہوئی تو گھر سے اجازت لینے میں مشکل پیش آئے گی۔

دنانیر نے بتایا کہ گھر والوں نے پہلے سے ہی ان کی حدود کا تعین کر رکھا ہے اور انہیں پہلے ہی بتایا جا چکا ہے کہ وہ کیا کر سکتی ہیں اور کیا نہیں کر سکتیں؟

اپنا تبصرہ بھیجیں