سب میرین کیبل میں خرابی، پاکستان سمیت کئی ممالک میں انٹرنیٹ سروس متاثر

مصر کے قریب عالمی سب میرین کیبل میں خرابی کے باعث پاکستان سمیت کئی ممالک میں انٹرنیٹ سروس متاثر ہے۔

ترجمان پاکستان ٹیلی کام اتھارٹی (پی ٹی اے) کے مطابق انٹرنیٹ سروس متاثر ہونے سے صارفین کو مشکلات کا سامنا ہوسکتا ہے۔

ترجمان پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ ایس ایم ڈبلیو فائیو زیر آب کیبل میں خرابی سامنے آئی ہے۔

ترجمان پی ٹی اے کا مزید کہنا ہے کہ عالمی ادارے فالٹ دور کرنے کے لیے کوشش کر رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں