پروفیسر حامد یونس خان نے سپیریئر کالج سرگودھا کو خیر آباد کہہ دیا

سرگودھا (ای نیوز نیٹ ورک آن لائن ) 12 فروری بروز جمعہ سپیریئر گروپ آف کالجز سرگودھا کی تمام فیکلٹی نے سابق پرنسپل اور ریجنل ڈائریکٹر سرگودھا زون سپیریئر گروپ آف کالجز حامد یونس خان کے پراجیکٹ ڈائریکٹر سپیریئر گروپ تعینات ہونے مے موقع پر ایرینا گرینڈی ہوٹل میں فیئرویل عشائیے کا اہتمام کیا۔ سپیریئر گروپ آف کالجز سرگودھا کے نئے پرنسپل اور ریجنل ڈائریکٹر سرگودھا زون شہزادہ سنیل عظیم اور ان کے ساتھ دیگر اساتذہ کرام نے پروفیسر حامد یونس خان کا پرتپاک استقبال کیا اور بینڈ کی جانب سے ان کو سلامی بھی دی گئی۔

پروفیسر وزیر حیدر خان نے نقابت کے فرائض سرانجام دیے۔ اس موقع پر سپیریئر کالج سرگودھا کی فیکلٹی کی جانب سے تمام ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹس نے حامد یونس خان کی بطور پرنسپل اور ریجنل ڈائریکٹر خدمات کو سراہا۔ ان کی ذات کے حوالے سے نمایاں پہلوؤں کو اجاگر کیا گیا۔ ان کی شخصیت میں پائے جانے والی عاجزی کو نمایاں حیثیت حاصل رہی۔ اس کے علاوہ وہاں موجود شخصیات نے اپنے خیالات کا اظہار کیا کہ جس کے ذریعے نوجوان اساتذہ کو یہ پیغام دیا گیا کہ یہاں کام کرنے والی لیڈرشپ نہایت ہونہار، محنتی اور لگن کے ساتھ کام کرنے والی ہے۔ پروفیسر شہزاد سنیل عظیم نے اپنے خطاب کے آغاز میں پروفیسر حامد یونس خان کو پراجیکٹ ڈائریکٹر سپیریئر گروپ بننے پر مبارکباد پیش کی۔ اور انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ سپیرئیر گروپ آف کالجز میں کام کرنے والے اساتذہ اور تمام لوگوں کے ساتھ بالکل اسی رویے کے ساتھ پیش آئیں گے جس کی داغ بیل یونس خان کے دور میں یہاں ڈالی گئی۔ ماضی میں نظر آنے والی لگن اور محنت کو جاری رکھنے کے عزم کا بھی اظہار کیا۔

اور اس بات کی یقین دہانی کروائی کہ لگن اور محنت کی بدولت سپیرئیر گروپ آف کالجز سرگودھا دن دگنی رات چوگنی ترقی کرے گا۔ پروفیسر حامد یونس جب خطاب کیلئے تشریف لائے تو تمام فیکلٹی ممبران نے کھڑے ہو کر ان کا استقبال کیا۔ پروفیسر حامد یونس کے 6 سالہ دور پر ایک ڈاکیومنٹری بھی پیش کی گئی۔ انہوں نے اپنی تمام فیکلٹی کا بھی شکریہ ادا کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں